لکی مروت میں 4 افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان میں لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پپاکستان میں لکی مروت  کے علاقہ  سرائے نورنگ  سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں مقامی افراد نے پولیس کو 4 لاشوں کی اطلاع دی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کے قریب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت کے لیے علاقے کے دیگر تھانوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

News Code 1864067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha