16 مئی، 2016، 2:55 PM

امریکہ سے ایف 16 طیارے نہ ملنے کی صورت میں دوسرے ممالک سے لیں گے

امریکہ  سے ایف 16 طیارے نہ ملنے کی صورت میں دوسرے ممالک سے لیں گے

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت نہ کئے تو ملکی دفاع کی خاطر دیگر ممالک سے جیٹ طیارے خرید لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ  نے پاکستان کو  ایف 16 طیارے فروخت نہ کئے تو ملکی دفاع کی خاطر دیگر ممالک سے جیٹ طیارے خرید لیں گے۔ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیاروں کا حصول ہمارا حق ہے ہم خطے میں امن کے قیام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی ہیں، امریکہ کی جانب سے  ایف 16 طیاروں کی فراہمی روکنا آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرے گا۔ ایک جانب ہندوستان کو پوری دنیا ایٹمی ہتھاروں سے لیس کررہی ہے اور دوسری جانب پاکستان کو چند ایف 16 طیارے بھی نہیں دیئے جارہے جو زیادتی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن مجموعی طور پر دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے حق میں ہے لیکن ایوان زیریں کانگریس میں اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ امریکہ میں پاکستان مخالف متعدد لابیز بھی کام کررہی ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے۔ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اپنے دفاع کےلئے کسی بھی دوسرے ملک سے دفاعی ساز و سامان سمیت جیٹ طیارے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

News ID 1864054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha