12 مئی، 2016، 4:42 PM

شیخ زکزاکی کے بچوں کو انکے سامنے شہید کیا گیا

شیخ زکزاکی کے بچوں کو انکے سامنے شہید کیا گیا

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے ساتھ ایک وفد نے حال ہی میں ملاقات کی جس میں شیخ زکزاکی نے اپنے بچوں حمد اور حمید کی شہادت کا دردناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے13 اور 15 سالہ بچوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولی مار کر شہید کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے ساتھ ایک وفد نے حال ہی میں ملاقات کی جس میں شیخ زکزاکی نے اپنے بچوں حمد اور حمید کی شہادت کا دردناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے13 اور 15 سالہ  بچوں حمد اور حمید  کو ان کی آنکھوں کے سامن گولی مار کر شہید کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حمد کی عمر 15 سال کی تھی جس کی گردن میں گولی ماری گئی جس کے بعد وہ میرے دیکھتے ہی دیکھتے شہید ہوگئے۔ دوسرے بچے حمید کی عمر 13 سال تھی جس کے سر میں گولی ماری گئی  اور اس کا سر بھی میرے سامنے شکافتہ ہوگیا اس طرح میرے دونوں بچوں کو میرے سامنے شہید کیا گیا۔ شیخ زکزاکی نے یہ دردناک واقعہ  بڑے ہی آرام اور اطمینان  کے ساتھ بیان کیا۔

News ID 1863952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha