مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقہ مشرقی بائی پاس پر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقہ مشرقی بائی پاس پر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1863741
آپ کا تبصرہ