مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار انڈین ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں مسلح افراد نے گرجا گھر پر حملہ کرکے۔توڑ پھوڑ کی اور بائبل کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع بستار میں دونامعلوم مسلح افراد چرچ میں گھس گئے جہاں انہوں نے پادری اور اسکی حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بائبل کو جلادیا ۔پولیس کے مطابق پادری کی تحریری درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے وقفے وقفے سے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دونوں کوگرفتار کرلیا جائے گا۔اخبار کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور دونوں افراد کا تعلق عیسائیوں کے دوسرے فرقے سے تھا اور انہوں نے چرچ میں عباد ت کی اجازت مانگی اندر داخل ہونے کے بعد انہوں نے بائبل اور فرنیچر سمیت دیگر سامان پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں مسلح افراد نے گرجا گھر پر حملہ کرکےتوڑ پھوڑ کی اور بائبل کو آگ لگا دی۔
News ID 1863418
آپ کا تبصرہ