21 مارچ، 2016، 1:22 AM

انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 13 فوجی ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 13 فوجی ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی کے ایک گاؤں میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 13 فوجی افسران سوار تھے اور حادثے میں سب کے مارے جانے کی اطلاعت ہیں جب کہ جس جگہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا وہاں دہشت گرد حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا یہ کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔

News ID 1862687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha