مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بحیرہ اسود میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوکیا ہے جس کے نتیجے میں سینئر فوجی افسر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ گیرسون کے قریب خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ ترک ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی میں 8 فوجی افسران اور ان کے رشتہ داروں سمیت 15 افراد سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کرنل اور 2 میجر رینک کے افسران بھی سوار تھے اور اپنے ساتھی فوجی اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ عید منانے جارہے تھے۔
آپ کا تبصرہ