21 مئی، 2016، 3:24 PM

فرانس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک

فرانس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک

فرانس کے جنوبی علاقے ہاٹس پائیرینیز میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے جنوبی علاقے ہاٹس پائیرینیز میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹریننگ پر تھا کہ ہاٹس پائیرینیز میں ایک پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق  حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر فرانس کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق جلد معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1864179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha