مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے تمام ارکان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک افسر جاں بحق جبکہ عملے کے تمام افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹرتربیلا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار لیفٹیننٹ کرنل توقیر جاں بحق ہوگئے،ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔
پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے تمام ارکان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
News ID 1862197
آپ کا تبصرہ