مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کے ٹیسٹ سے دل کے موروثی امراض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔
برطانوی طبی ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دل کے موروثی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے مرض کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ سے کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان میں پائےجانے والے جینیات کے مخصوص گروپوں کے تجزیے سے دل کی مورثی بیماریوں کے بارے میں پتہ لگایا جاسکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار روایتی ٹیسٹ کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتبار اور کم وقت میں کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ