11 فروری، 2016، 6:57 PM

میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک

میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک

میکسیکو کے شمال میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جیل سے دھواں بھی اٹھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے شمال میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جیل سے دھواں بھی اٹھ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جو کچھ ہی دیر میں خوفناک تشدد میں بدل گیا اور اس کے نتیجے میں 50 قیدی ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو ٹی وی کے مطابق جیل سے دھواں بھی اٹھتے دیکھا گیا ہے جب کہ کئی ایمولینسیں حادثے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں  اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف تعینات کردی گئی ہے، قیدیوں کی رشتے داران سے ملنے کے لیے گیٹ سے کود کر جیل میں داخل ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہنگامہ کچھ قیدیوں کی جانب سے فرار کی کوشش کرنے کی وجہ سے ہوا جب کہ اسٹیٹ پبلک سکیورٹی کے ترجمان کے مطابق جیل کو فوری طور پر چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور کسی بھی قیدی کو فرار نہیں ہونے دیا گیا جبکہ ہر چیز مکمل کنٹرول میں ہے۔

News ID 1861754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha