میکسیکو میں بس اور کار کے درمیان تصادم میں 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ میکسیکو کی خلیج پر ٹیکسپن شہر کو میکسیکو سٹی سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور سڑک بلاک ہوگئی۔ کچھ مسافروں نے بس سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ واقعہ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

News Code 1859823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha