مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صنعا کے جنوب میں واقع السبعین علاقہ پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
یمن پر امریکہ کی سرپرستی میں قائم سعودی عرب کےیزیدی اتحاد کے ہوائی حملوں میں اب تک ہزاروں افارد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑي تعداد شامل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب یزیدی اور صہیونی راستے پر گامزن رہ کر عالم اسلام میں اختلاف ،تفرقہ اور عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ