مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے دو روز پہلے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس عزا پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے نجی طور پر تو حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم عالمی سطح پر بیان تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے میں ایک سو ساٹھ یمنی شہری شہید ہوگئے تھے ادھر برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی حکومت کے وکلا نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہو سکتا ہے کہ امریکہ کو شریک جنگ تصور کیا جائے۔اگرچہ سعودی عرب نے یمن میں مجلس عزا کے اجتماع پر فضائی حملے کی ذمہ داری کی تصدیق کردی ہے یمن جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔
سعودی عرب نے دو روز پہلے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس عزا پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔
News ID 1867515
آپ کا تبصرہ