8 اکتوبر، 2016، 11:47 PM

یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی

یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ  فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے جنوب میں  یمن کے وزیر داخلہ  جلال الرویشان کے باپ کی مجلس ترحیم اور مجلس عزا پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 144 افراد شہید اور 527 زخمی ہوگئے ہیں۔

مجلس عزا میں صنعا کے گورنر عبدالقادر الہلال  بھی موجود تھے جو سعودی عرب کے اس فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ صنعا کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اسپتالوں میں خون کم پڑ گیا ہے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے  جس کی بنا پر بہت سے زخمیوں کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News ID 1867461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha