مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ صنعا، تعزاور مآرب پر شدید بمبای کی ہےجس میں درجنوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صنعا کے قریب الحفا کے فوجی مرکز پر بھی بمباری کی ہے۔ جبکہ یمنی فورسز نے صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ