مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل شمالی کوریا دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ کیری نے اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے اورامریکہ اپنے ملک، دوست ممالک اوراتحادیوں کو خطرے سے بچانے کے لئے جو ممکن ہوسکا کرے گا جب کہ امریکہ اور چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ہیں اور دونوں ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ چین کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا واضح رہے کہ چین کو شمالی کوریا کا سفارتی اور معاشی محافظ سمجھا جاتا ہے جب کہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کئے جانے کے بعد چین نے شمالی کوریا کے سفیر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل شمالی کوریا دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
News ID 1861385
آپ کا تبصرہ