مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کیمرون میں نائیجیریا کی سرحد کے قریبی گاؤں بوڈو میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے کئے گئے، پہلا حملہ ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا حملہ مارکیٹ کے اندر اور داخلی راستے پر کیا گیا۔ کیمرون کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1861346
آپ کا تبصرہ