26 دسمبر، 2015، 11:59 AM

امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی

امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی

امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی ذرائع کے مطابق جنوب مغربی ہیوسٹن کے شاپنگ مال میں واقع اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے عمارت کی چھت اور دیگر حصوں سمیت ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ درجنوں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ تخریب کاری ہو سکتا ہے ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

News ID 1860580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha