مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 ء میں اس کے ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا ۔اطلاعات کے مطابق امریکی ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ کولوراڈو میں واقع ایئرفورس کے میزاِئل ونگ بیس میں چند پائلٹس کی غلطی کے سبب ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 17 مئی 2014 ءمیں پیش آیا تھا، تاہم اس کے نتیجے میں عوام کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ حساس ہونے کے سبب اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔
امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 ء میں اس کے ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا ۔
News ID 1861268
آپ کا تبصرہ