مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے امریکی فوجیوں اور عسکری کمانڈ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کو امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انھوں نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں اور عسکری کمانڈ سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ایشٹن کارٹر ایک ایسے موقع پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جب طالبان کے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی آچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ