14 دسمبر، 2015، 8:03 PM

ارجنٹائن میں بس حادثے میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی

ارجنٹائن میں بس حادثے میں 41  پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی

ارجنٹائن میں پولیس اہلکاروں اور افسران کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن میں پولیس اہلکاروں اور افسران کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے شہر سالٹا میں پولیس اہلکاروں کا تین بسوں پر مشتمل کانوائے پل سے گزررہا تھا کہ اچانک ایک بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 41 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکام کے مطابق بس میں 50 سے 60 پولیس اہلکار سوار تھے جس میں سے اب بھی کچھ اہلکار بس میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ کانوائے میں سے ایک بس کا ڈرائیوربس پر قابو نہ پا سکا اور بس پل سے 65 فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سے 41 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی بھی کچھ اہلکار بس میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

News ID 1860309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha