22 اکتوبر، 2015، 11:19 PM

اسرائیلی فوج نے اپنے ہی شہری کو فلسطینی سمجھ کر ہلاک کردیا

اسرائیلی فوج نے اپنے ہی شہری کو فلسطینی سمجھ کر ہلاک کردیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقد س میں اپنے ہی یہودی شہری کو فلسطینی سمجھ کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقد س میں اپنے ہی یہودی شہری کو فلسطینی سمجھ کر ہلاک کردیا ہے۔ ایک اسرائیلی شہری نے وسطی مقبوضہ بیت المقد س میں بس پر سوار ہونے والے 2 اسرائیلی فوجیوں کو حملہ آور سمجھ کر روک لیا جب کہ فوجی بھی اس شخص کو حملہ آور سمجھے اور اس سے خود کی شناخت کرانے کا کہا لیکن شہری نے اپنی شناخت سے انکار کردیا جس پر اسرائیلی فوجیوں کی اپنے ہی شہری سے لڑائی شروع ہوگئی اور اس دوران شہری نے ایک فوجی کی بندوق پر ہاتھ ڈالا تو دوسرے فوجی نے اسے گولی مار دی۔ واضح رہے کہ یہ حالیہ چند دنوں میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے  کسی شخص کو غلطی سے حملہ آور سمجھ کر ہلاک کیے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 18 اکتوبر کو بھی ایک بس اڈے پر حملے کے دوران وہاں تعینات محافظ نے اریٹیریا کے ایک شہری کو حملہ آور کا ساتھی سمجھ کر گولی ماردی تھی جس کے بعد وہاں موجود عام شہریوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تھا۔

News ID 1859049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha