14 اکتوبر، 2015، 11:47 AM

یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی ہلاک

یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی ہلاک

یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی ہلاک اور19 زخمی ہوگئے جن میں سے8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی ہلاک اور19 زخمی ہوگئے جن میں سے8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بیت المقدس میں 2 فلسطینیوں نے ایک بس میں حملہ کیا، اس واقعے میں ایک 60 سالہ شخص سمیت2 اسرائیلی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو گولی مار کر شہید کردیا۔پولیس کے مطابق بس حملے میں ایک فلسطینی نے پستول پکڑ رکھا تھا جبکہ دوسرے نے اپنے دونوں ہاتھوں میں چاقو پکڑ رکھے تھے،اس حملے کے فوری بعد بیت المقدس شہر کے آرتھوڈوکس یہودی آبادی میں ایک بس اسٹاپ پر ایک حملہ آور نے کار چڑھادی اورنیچے اترکروہاں موجودلوگوں پرچاقوسے حملہ کر دیا، حملے میں بھی ایک اسرائیلی ہلاک اور8 زخمی ہوگئے، حملہ آور بھی پولیس فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق تینوں حملہ آوروں کا تعلق مشرقی بیت المقدس کے قریبی علاقے جبل مکابر سے ہے۔

News ID 1858850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha