مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے سٹیشن پر 27 سالہ نوجوان نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے حملہ ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگاتے ہوئے کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق حملے کا مقصد سیاسی ہو سکتا ہے۔ ملزم پکڑا گیا جبکہ جرمن سرکاری حکام کے مطابق حملہ کا مقصد بظاہر ملزم کے بیانات سے، سیاسی معلوم ہوتا ہے، لیکن ہم ابھی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔
جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے سٹیشن پر 27 سالہ نوجوان نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1863936
آپ کا تبصرہ