مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف روسی جنگی جہازوں کی کارروائی جاری ہے روس نے تازہ بمباری میں داعش دہشت گردوں کے 4 مرکزی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ روسی افواج کے خصوصی یونٹ نے شام کے کئی شہروں میں داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس میں اب تک سیکڑوں داعش دہشت گرد اپنے منطقی انجام تک پہنچ ہوچکے ہیں۔ ہفتے کو جاری ایک بیان کے مطابق روسی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹے میں داعش کے 49 مراکز کو نشانہ بنایا، یہ حملے دمشق، ، حمص، لتاکیا، اور حلب کے علاقے میں کیے گئے ہیں۔
شام کے صدر بشار اسد کو امریکہ، اسرائیل، ترکی اور سعودی عرب نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کی طرح اقتدار سے ہٹنانے کے لئے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی اور گذشتہ 4 سال برسوں میں ان معالد ممالک نے شامی عوام کو زبردست نقصان پنہچایا شامی حکومت کو گرانے کے لئے یورپ سے دہشت گردوں کو بھیجا گیا ترک نے وہابی دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے میں بھر پو مدد کی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا ترکی میں دہشت گردوں کی تربیت کے لئےفوجی کیمپ قائم کئے گئے سعودی عرب نے مال و دولت فراہم کی ، لیکن شام اور لبنان میں اسلامی مقاومت نے شام کے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اور اب تو روس نے ان کی باقی ماندہ تمناؤں کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔
آپ کا تبصرہ