23 اکتوبر، 2015، 3:12 AM

شام میں روس کی کارروائی سے تصادم گہرا ہوگا،سعودی وزارت خارجہ

شام میں روس کی کارروائی سے تصادم گہرا ہوگا،سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے سربراہ عادل الجبیر نے شام میں روسی فیڈریشن کی خلائی فضائی قوت کی کارروائیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے سربراہ عادل الجبیر نے شام میں روسی فیڈریشن کی خلائی فضائی قوت کی کارروائیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔

الجبیر نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں روس کی مداخلت کو بہت خطرناک خیال کرتے ہیں کیونکہ اس سے تصادم گہرا ہوگا۔ ان کے مطابق سعودی عرب نے روس کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ الجبیر نے یہ بھی کہا کہ صدر بشار الاسد کی آئندہ کی عبوری حکومت میں کوئی جگہ نہیں اور انہیں شام کو خیر بادکہنا ہوگا۔

عادل الجبیر نے 11 اکتوبر کو سوچی میں بیان دیا تھا کہ سعودی عرب نے روس کی قیادت سے ملاقات میں ماسکو کو شام میں کارروائی کے خطرناک ہونے بارے آگاہ کر دیا ہے اور روسی فریق نے اپنی جانب سے بتایا ہے کہ ان کا اہم مقصد داعش کے خلاف لڑائی ہے۔

News ID 1859060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha