14 نومبر، 2015، 6:59 PM

لاوروف نے عادل الجبیر کو مبہوت اور شرمندہ کردیا

لاوروف نے عادل الجبیر کو مبہوت اور شرمندہ کردیا

ویانا اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو مبہوت اور شرمندہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا شامی عوام کا نمائندہ مقرر اور منتخب کرنے کی ذمہ داری سعودی عرب کی ہے اور کیا سعودی عرب شام کا نمائندہ مقرر اور منتخب کرسکتا ہے؟

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو مبہوت اور شرمندہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شامی عوام کا نمائندہ مقرر اور منتخب کرنے کی ذمہ داری سعودی عرب کی ہے اور کیا سعودی عرب شام کا نمائندہ مقرر اور منتخب کرسکتا ہے؟

روسی وزیر خارجہ کے اس سوال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ مبہوت ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ویانا اجلاس شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں جاری ہے لیکن سعودی عرب اس اجلاس میں اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے روسی وزیر خارجہ نے ناکام بنادیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بشار اسد کا فیصلہ شامی عوام کا فیصلہ ہے بشار اسد شام کے قانونی اور منتخب صدر ہیں اور ہمیں شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں شامی حکومت کی حمایت کرنی چاہیے ہمارے پاس شام کا صدر منتخب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

News ID 1859590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha