29 اکتوبر، 2015، 2:34 AM

شام کے بحران کے سلسلے میں ویانا کانفرنس میں ایران کی شرکت

شام کے بحران کے سلسلے میں ویانا کانفرنس میں ایران کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے سیاسی وفد کے ساتھ جمعے کو ویانا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے سیاسی وفد کے ساتھ جمعے کو ویانا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بتایا ہے کہ جمعے کو ویانا میں ہونے والی کانفرنس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کی بنیاد پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ، روس، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ویانا میں چار فریقی ملاقات میں حصہ لیا تھا جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایران کو شریک نہیں کیا گیا تھا۔اس سے پہلے بحران شام کو حل کرنے کی غرض سے ہونے والے جنیوا ایک اور جنیو دو اجلاس ناکام ہوگئے تھے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ خطے کے بحرانوں کے حل کی غرض سے ہونے والا کوئی بھی اجلاس ایران کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ویانا کانفرنس کے موقع پر ایران ، روس اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ویانا میں ایران اور امریکہ کے وفود کے درمیان بھی ایک ملاقات متوقع ہے جس میں ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔

News ID 1859198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha