5 جنوری، 2016، 9:40 AM

بان کی مون کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

بان کی مون کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب  اور ایرانی وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پیداہونے والی کشیدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سویڈن کے وزير خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے سیاسی تعلقات ختم کرنے کے اقدام کو برا اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اقدام غیر منطقی اور عجلت پر مبنی ہے۔ ادھر ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت سفارتی تعلقات ختم کئے ہیں اور سعودی سفارتخانہ پر حملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے مظاہرین سعودی عرب کی طرف سے ایک عظیم شخصیت کے بہیمانہ قتل پر مشتعل ہوگئے جنھیں پولیس نے کنٹرول کیا اور سعودی عرب کے سفارتخانہ میں آگ اندر سے لگائی گئی جس میں سعودی عرب کے اہلکاروں کی شرارت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو سعودی عرب کی کوئی ضرورت نہیں ، سعودی عرب نے آٹھ سالہ جنگ میں صدام کی بھر پور حمایت کی، سعودی عرب نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خراب کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی ، سعودی عرب نے ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کے لئے تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی اور اقتصادی لحاظ سے جو کنواں سعودی عرب نے ایران کے لئے کھودا تھا اب اس میں خود ہی گررہا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے مطابق سعودی عرب کی پالیسیاں اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کے سراسر خلاف ہیں سعودی عرب نے شہید شیخ نمر پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں ذبح کیا سعودی عرب کے الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کیونکہ شیخ نمر کی آواز دہشت گردی اور ظلم و ستم کے خلاف آواز تھی وہ عدل و سماجی انصاف کے خواہاں تھے۔ سعودی عرب نے شیخ نمر کو شہید کرکے آزادی بیان، جمہوریت اور اقلیتوں کے حقوق کا گلا گھونٹا ہے اور سعودی عرب کو ملک کے اندر اور باہر یمن، بحرین، شام ، عراق اور فلسطین میں اپنے سنگین جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News ID 1860840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha