امریکہ اورسعودی عرب کاشامی اپوزیشن کی امداد تیز کرنے پر اتفاق

امریکہ اور سعودی عرب نے شامی اپوزیشن کو امداد تیز کرنے اور داعش کیخلاف لڑائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے شامی اپوزیشن کو امداد تیز کرنے اور داعش کیخلاف لڑائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔  
وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے شام میں اپوزیشن کوامداد کی فراہمی تیز کرنے اور داعش کے خلاف تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

News Code 1859171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha