1 جنوری، 2016، 11:23 AM

باراک اوبامہ اپریل 2016میں جرمنی کا دورہ کریں گے

باراک اوبامہ اپریل 2016میں جرمنی کا دورہ کریں گے

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپریل 2016میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپریل 2016میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اوباما صنعتی شعبے کے دنیا کے سب سے بڑے ہینوور میلے میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات بھی طے ہے۔ اس موقع پر آزاد تجارت کے متنازعہ بین البراعظمی معاہدے پر بھی بات چیت ہو گی۔
اوبامہ کی کوشش ہے کہ جنوری 2017ء میں ان کی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لے۔ باراک اوبامہ  ہینوور میلے میں شریک ہونے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جہاں 2016ء کا مہمان ملک بھی امریکہ ہی ہے۔

News ID 1860732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha