مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اپنے7 سالہ دورِ صدارت میں پہلی مرتبہ کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے، جسے ری پبلکن امیدواروں کے مسلمان مخالف بیانات کی "علامتی تردید " کے طور پر دیکھا جارہا ہے.اطلاعات کے مطابق صدر اوبامہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور مسجد جائیں گے، جہاں وہ مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.
اوبامہ صدر کی حیثیت سے ملائیشیا، انڈونیشیا اور مصر کی مساجد کا دورہ کرچکے ہیں تاہم اب تک انھوں نے امریکہ کی 2 ہزار سے زائد مساجد میں سے ایک کا بھی دورہ نہیں کیا.
آپ کا تبصرہ