مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان 55 سال سے زائد عرصے بعد ایک مرتبہ پھر تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں اور صدر اوبامہ آئندہ ہفتے کیوبا کا دورہ کریں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوبامہ آئندہ ہفتے کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے۔ 1959 میں کیوبا کے انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی امریکی صدر کیوبا کا دورہ کرے گا جب کہ آخری مرتبہ سابق امریکی سربراہ کالون کولیگ نے 1928 میں کیوبا کا دورہ کیا تھا۔ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے اپنے کیوبا کے ہم منصب سے دسمبر2014 میں ملاقات کی تھی جس کے بعد جولائی 2015 میں دونوں ملکوں نے تاریخی تعلقات بحال کئے جب کہ اوبامہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اورسفری تعلقات کے خواہاں ہیں جس کے لئے صدر اوباما کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
امریکہ اور کیوبا کے درمیان 55 سال سے زائد عرصے بعد ایک مرتبہ پھر تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں اور صدر اوبامہ آئندہ ہفتے کیوبا کا دورہ کریں گے۔
News ID 1861919
آپ کا تبصرہ