26 دسمبر، 2015، 12:10 PM

روس کے فضائی حملوں میں داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ

روس کے فضائی حملوں میں داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ

روس نےشام میں فضائی کارروائیوں کے دوران داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ کر دیئے ہیں۔ روس نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نےشام میں فضائی کارروائیوں کے دوران داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ کر دیئے ہیں۔ روس نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

 ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی طیاروں نے گزشتہ روز دمشق ، حلب اور لطاکیہ میں ایک سو پینتالیس فضائی کارروائیوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا ۔
ترجمان کے مطابق روسی فوج نے تیس ستمبر سے اب تک شام میں پانچ ہزار دو سو چالیس فضائی کارروائیاں کی ہیں جن میں داعش کے تقریبا دو ہزار آئل ٹینکرز کو تباہ کیا گیا۔ ادھر دمشق میں دہشت گردوں کے ہیڈ کواٹرز پر فضائی حملے کے دوران اہم دہشت گردرہنما زھران علوش ہلاک ہو گئے ہیں ۔
 وہ شام میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے گروپ کے سربراہ تھے۔شامی فوج اور دہشت گردوں نے زھران علوش کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

News ID 1860581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha