مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی عنقریب چین کا دورہ کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ابھی اس سفر کا وقت معین نہیں ہے لیکن عراقی اور چینی حکام اس سلسلے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اس سے قبل عراقی وزير اعظم کا دورہ چین امریکہ کے دورے سے پہلے طے تھا لیکن عراقی وزیر اعظم کی بہت زیادہ مصروفیات کی وجہ سے اس وقت چین کا دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔
عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی عنقریب چین کا دورہ کریں گے۔
News ID 1858797
آپ کا تبصرہ