نواز شریف کی پارٹی وفاق کو کمزور کررہی ہے

پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں جب کہ قصور ان کی پارٹی کا ہے کیونکہ نواز شریف کی پارٹی " مسلم لیگ نون" وفاق کو کمزور کررہی ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں جب کہ قصور ان کی پارٹی کا ہے کیونکہ نواز شریف کی پارٹی " مسلم لیگ نون"  وفاق کو کمزور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں اور ان کی ٹیم انہیں غلط مشورے دے رہی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)  وفاق کو کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کسان ریلیف پیکج تقریب ميں کسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ہی لوگوں کو بٹھایا تھا جب کہ اسحاق ڈار نے تقریر لکھ کر میاں صاحب کے ہاتھ میں دی اور انہوں نے اعلان کردیا۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں۔

News Code 1858592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha