ناشپاتی مہلک  بیماریوں سے دور رکھنے کا قدرتی ذریعہ

ناشپاتی کو قدرت نے بے شمار غذائیت سے نوازا ہے اور اس کا استعمال ہمیں بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو بے شمار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے جن میں بے شمار اقسام کی معدنیات اور اجزا شامل ہیں، ان پھلوں کا استعمال نہ صرف ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اگر پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

ناشپاتی کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار غذائیت چھپائے ہوئے ہیں اور اس کا استعمال ہمیں نہ صرف بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ صحت مند زندگی بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی حوالے سے ناشپاتی کے چند حیرت انگیز فوائد جو یقینا بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند زندگی گزارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

دل کے مریضوں کے لئے مفید پھل؛

ناسپاتی کا استعمال دل کے امراض کے علاج کے لئے انتہائی مفید جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر ہمارے جسم کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے لہذا روز ناشپاتی کھایئے اور دل کے دورے کے خطرات کو کم کیجئے۔

سرطان سے بچاؤ کے لئے مفید پھل؛

ناشپاتی میں قدرت نے ایسے اجزا پوشیدہ کیے ہیں کہ جو کہ سرطان جیسے موذی مرض سے بچاؤ میں انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں اور سرطان کے پیدا کرنے والے کیمیکلز کو جسم سے صاف کردیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ناسپاتی کا استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بھی بچاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لئے بہترین پھل؛

بہت سے افراد چٹ پٹے کھانوں کے نہایت شوقین ہوتے ہیں اور کھانے کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتے لہذا ایسے افراد کو ذیادہ تر پیٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ناشپاتی کا استعمال نظام ہاضمہ کے لئے بھی انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر کی ایک خصوصی مقدار نظام ہضم کو درست رکھتی ہے۔

News Code 1858139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =