مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ کرپشن کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پنجاب والوں کے خلاف کچھ نہیں ہورہا ہے اور پنجاب کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے مگر کسی کو نظر نہیں آرہا، دہشت گردی کےمقدمے میں پیپلزپارٹی کو ملوث کرنا زیادتی ہے، ڈاکٹرعاصم پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے، قاسم ضیا کو جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پنجاب والوں کے خلاف کچھ نہیں ہورہا، کوئی ٹینڈر دیئے بغیر راولپنڈی اسلام آباد میں 45 ارب کی میٹرو بنادی گئی، سوئی سدرن کے چیرمین منور بصیر نے 17 ارب کا ٹیکا لگایا لیکن اسے کیوں نہیں گرفتار کرتے؟۔درحقیقت مسلم لیگ (ن) میں اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کوراضی رکھنے کی صلاحیت پیپلز پارٹی سے کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ