مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پینٹا گون نے ان علاقوں میں جہاں امریکی فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والے 61 پروازوں کو بڑھا کر 90 کردیا جائے گا۔
پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد ڈرون طیاروں کی پرواز میں یہ پہلا بڑا اضافہ ہے۔ حکام کے مطابق پروازوں میں اضافہ پہلے سے جاری ممالک میں تو ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی ڈرون پروازیں اب شام، عراق، شام، جنوبی چین کے سمندر اور شمالی افریقہ میں بھی کی جائیں گی، نئے منصوبے کے مطابق امریکی ایئر فورس کو ڈرون حملوں کے دوران آرمی، اسپیشل آپریشنز کمانڈ اور حکومتی کنٹریکٹر کی حمایت بھی حاصل ہوگی
آپ کا تبصرہ