مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں نے ریاست میں تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 علحدگی کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کوٹنگڈار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیاگیا۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل این این جوشی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جھڑپ ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں کوپاگلی میں ہوئی جبکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں نے ریاست میں تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 علحدگی کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1857274
آپ کا تبصرہ