مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فضائیہ نے مصر کے علاقہ صحرائے سینا میں بمباری کرکے 35 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مصری ذرائع کے مطابق فورسز نے صحرائے سینا کے علاقہ شیخ زوید میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق 70 وہابی دہشت گردوں نے بدھ کے دن مصر کی فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ مصری فوج کی جوابی کاررواغي میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسلامی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے پیچھے وہابی فکر کارفرما ہے جس کا مقابلہ کئے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔ وہابی فکر کا مرکز سعودی عرب ہے اور سعودی حکومت اس کی پشتپناہ ہے۔
آپ کا تبصرہ