مصر میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں ميں 2 مصری فوجی ہلاک

مصر کےصحرائے سینا میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے ایک حملے میں مصر کے 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کےصحرائے سینا میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے ایک حملے میں مصر کے 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے مصری فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد کئی اسلامی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عالمی سامراجی طاقتوں کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1864795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =