ترک فضائیہ کی داعش اور کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ایک بار پھرنشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ایک بار پھرنشانہ بنایا ہے۔  اطلاعات کے مطابق ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شمالی عراق میں ترک علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرزپارٹی کے مورچوں جب کہ شام کے سرحدی گاؤں ہاورمیں داعش دہشت گردوں  کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا فیصلہ دو ورز قبل سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

News Code 1856867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha