صوبہ پنجاب میں یکم رمضان کو دہشت گردی کا خطرہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کے مختلف شہروں میں یکم رمضان کو دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے پاکستان میں رمضان کی پہلی تاریخ کل جمعہ کو ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری داخلہ اعظم سلیمان خان نے صوبے کے مختلف شہروں میں یکم رمضان کو دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے پاکستان میں رمضان کی پہلی تاریخ کل جمعہ کو ہوگی۔ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد یکم رمضان کو پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کرسکتے ہیں۔ جس کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔

News Code 1855935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha