مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا تخریبی نقش نمایاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی رعب دہشت گردی کو فروغ دے کر اسرائیل کی مدد کررہا ہے ۔ بشار الجعفری نے کہا کہ خطے میں جاری دہشت گردی کی وجہ سے مسئلہ فلسطین پس پردہ ہوگیا ہے اور مسئلہ فلسطین کو پس پردہ کرنے میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سپاہی ہے اور امریکہ و اسرائیل کے سپاہی نے یمن میں اپنے بھیانک چہرے کو صاف ظاہر کردیا ہے۔
مہر نیوز/22 اپریل / 2015 ء : اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا تخریبی نقش نمایاں ہے۔
News ID 1853933
آپ کا تبصرہ