18 فروری، 2015، 12:14 PM

پاکستان

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے

مہر نیوز/18 فروری/ 2015 ء : پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت سرحدی انتظامات کو بھی سراہا گیا ہے جب کہ اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔پاک افغان سیاسی وعسکری قیادت نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا جب کہ ان اہم ملاقاتوں میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

News ID 1850218

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha