مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بم کی جھوٹی اطلاعات دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملتان میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رانا یوسف نامی ملزم کو پیش کیا گیا، سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو بذریعہ فون نامعلوم شخص کی جانب سے 28 جولائی 2014ء کو حسین آگاہی چوک جبکہ اگلے دن شاہ شمس پارک میں بم کی اطلاع ملی، دونوں اطلاعات ملنے پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو سمیت دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے خالی کروا کر مکمل سرچ آپریشن کیا تاہم دونوں ہی اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔ جھوٹی اطلاعات پر پولیس نے تحقیق کے ذریعے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فریقین کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم رانا یوسف کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی۔
ملتان
ملتان میں بم کی جھوٹی اطلاعات دینے والے ملزم کو 26 سال قید کی سزا سنا دی گئی
مہر نیوز/27 دسمبر/ 2014 ء : پاکستان کے شہر ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بم کی جھوٹی اطلاعات دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1846950
آپ کا تبصرہ