مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔بلوچستان کے محکمہ داخلہ مطابق تربت کے علاقے تمپ میں شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران شر پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور دہشت گرد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔
بلوچستان
بلوچستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار اور 10 دہشت گرد ہلاک
مہر نیوز/7 اگست / 2014ء: بلوچستان کے علاقے تربت میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1839103
آپ کا تبصرہ