مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں شوہر نے اپنی نو بیاہتا بیوی کو تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔اطلاعات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوبارا کے نواحی گاؤں میں امی لال نامی شخص نے اپنی نوبیاہتا بیوی سمن یادیو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر والوں کے ساتھ مل کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے بعد پڑوسیوں اور گھر والوں نے اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا بدن 65 فیصد جھلس چکا ہے۔ لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سمن اور امی لال کی شادی چند مہینے قبل ہی ہوئی تھی تاہم شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شوہر شراب کے نشے میں دھت ہوکر ان کی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
مہر نیوز/ 16 جون / 2014 ء : ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں شوہر نے اپنی نو بیاہتا بیوی کو تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی ۔
News ID 1837178
آپ کا تبصرہ